اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقین ہے

 

اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقین ہے


اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقین ہے

اب فتح مبیں، فتح مبیں، فتح مبیں ہے

اسلام سرفرازی مسلم کا ہے پیغام

صد شکر سرفراز ہوا پرچم اسلام

اللہ کی تائید ہے غازی کا ہر اقدام

اور فتح مبیں مومن جانباز کا انعام

آفاق میں تو مژدہ نصرت کا امیں ہے

اب فتح مبیں، فتح مبیں، فتح مبیں ہے


میدان میں ہے لشکر اسلام صف آراء

تقدیر نے برسوںمیں دکھایا یہ نظارہ

اور کفر کی فوجوں کو نہیں جنگ کا یاراں

ہے کتنا دل آویز مشیت کا اشارا

اے فوج خدا فتح مبیں دور نہیں ہے

اب فتح مبیں، فتح مبیں، فتح مبیں ہے


مسلم کی ہر ایک جنگ میں ہے امن کا عنوان

ایک ہاتھ میں تلوار ہے ایک ہاتھ میں قرآن

اس لشکر جرار کی کیا شان ہے کیا شان

بڑھتے ہوئے غازی ہیں کے چڑھتا ہوا طوفان

جز فتح کوئی منزل مقصود نہیں ہے

اب فتح مبیں، فتح مبیں، فتح مبیں ہے


Post a Comment

0 Comments