یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺYa Nabi Ya Nabi



یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

آپ شاہِ اُمم آپ خیر الوریٰ
آپ سرتاج پیغمبرانِ خُدا
آپ کی دونوں عالم میں جلوہ گری
یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

آپ خلّاقِ عالم کے ہیں ترجمان
آپ عرشِ الہٰی کے ہیں رازدان
آپ غارِ حرا کی حسین روشنی
یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

خاتمُ المرُسلینِ جہاں آپ ہیں
باعثِ عظمتِ کُن فکان آپ ہیں
فرش سے عرش تک برتری آپ کی
یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

آپ قرآن لائے حبیب ِخدا
ہے لقب آپ کا خاتمُ الانبیاء
آپ سے اہلِ حق کو ملی آگہی
یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

آرزو پر کَرم ہو شہ ہاشمی
وقف رنج و الم جسکی ہے زندگی
بخش دو اِسکو دیدار کی روشنی
یا نبیﷺ یا نبیﷺ یا نبیﷺ

Post a Comment

0 Comments